لاہور، چئیرمین حاجی بشارت علی کی صدارت میں یونین کونسل کاہنہ میں کونسلرز کا اجلاس منعقد ہوا

Meeting

Meeting

لاہور : چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی نے گذشتہ روز یونین کونسل کاہنہ میں اجلاس طلب کیا جس میں وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ، کونسلرز، عرفان شاہ، محمد سجاد، ذولفقار، رفاقت ،سلمان رائے، ملک مشتاق ،محمد بشیر،یعقوب پاہٹ اورسیکرٹری محبوب علی نے شرکت کی۔چئیرمین حاجی بشارت نے کہا کہ تمام کونسلرز اپنی وارڈ کے ترقیاتی مسائل،سوئی گیس ،اور بجلی کی شکایات کی جامع رپورٹ پیش کرئے۔بہتر کارکردگی دکھانے والے کونسلرز صاحبان کی حوصلہ افزائی اور ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب میں تاریخی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کے مسائل حل اور خوشحالی آئے گیـ مزید کہا کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں بے مثال ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یں گے۔چیئرمین حاجی بشارت نے ممبران کی مشاورت سے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی جن میں کونسلرز ،ذولفقار اقبال قریشی ، بشیر احمد اور یعقوب پاہٹ کو امن کمیٹی کے ممبران بنایا ،اور محمد سجاد کو یونین کونسل کاہنہ کا میڈیا ایڈوائزر بنانے کا اعلان کیا ۔ارشد رضا نے کہا کہ میں امید کروں گا کہ تمام ممبران اپنی ذمہ د اریوں کو احسن طریقے سے نبھائے گے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367