لاہور کی خبریں 29/4/2016

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار)سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹرمحمداقبال انجم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے کے ایم پی اے نے حلقہ کی تعمیرو ترقی میںاپنا بھرپور کرداراداکررہے ہیں اوراس وقت حلقہ میںکاموںکاجال بچھادیاہے۔مختلف روڈز کی تعمیر، ریسکیو 1122 کاقیام، تحصیل کمپلیکس، چناب کالج اورتحصیل ہیڈ کوار ٹرہسپتال کیلئے فنڈزانکی عوام سے منہ بولتاثبوت ہے، ان خیالا ت کا اظہا رانہو ںنے گزشتہ روزاپنی رہا ئشگاہ پر صحافیو ںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ناظمین یوسی میاںمظفرمحمود ،میاںنو رمحمد،نمبردا رمیا ںسلطان محمود،چیئرمین یونین کو نسل میا ںمحبوب احمد سیال ،حا فظ نور محمد،ملک محمدعمرریاض اوردیگر بھی موجود تھے۔انہو ںنے مزیدکہاکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میںڈاکٹرزاور عملہ دن رات مریضوںکیلئے کو شا ںہے۔انہوںنے کہا کہ تحصیل بھرکی سیوریج کے نظام کوبہتربنانے کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری بھی ہو چکی ہے ،جب بھی اس گرو پ کوموقع ملاہے انہوںنے حلقے کی پسماندگی کوختم کرنے کیلئے اربوںروپے کے پرا جیکٹ منظورکروا کے حلقے کی پسماند گی کو ختم کیاہے۔

لاہور(نامہ نگار)آج کامیڈیاایک اکیڈمی کادرجہ رکھتاہے اوراسکی رسائی ہرچھوٹے بڑے تک ہے مگرافسوس کہ زیادہ ترچینلزاپنے ڈرا موں، فیشن شوزاوردیگرپروگراموںکے ذریعے معاشرتی بگاڑکاشکاربن رہے ہیںاوربے حیائی کوفروغ دیاجارہاہے ان خیالات کااظہا رنو جوان انجمن تاجران کے سینئرراہنماء محمدفاروق نجمی نے گزشتہ روزصحافیوںسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انکاکہناتھاکہ تار یخی، اصلا حی ڈرا مے پیش کیے جائیںاوراسلامی شعائرکوفروغ دیاجائے تاکہ لوگوںمیںحیااورشرافت پیداہو۔انہوںنے مزیدکہاکہ خاص طور پرنو جوان نسل اورطلباء کے مستقبل کوہمیشہ پیش نظررکھاجائے۔