لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

لاہور (جیوڈیسک) سہ پہر چار بج کر چالیس منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز سری نگر مقبوضہ کشمیر تھا اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے نکل آئے۔ لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مقامات پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔