لاہور: شہریوں کی چھترول، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار معطل

Lahore police

Lahore police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شفیق آباد تھانے کےافسران سمیت 6 اہلکاروں کو 2 شہریوں کی چھترول کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

لاہور میں تھانہ کلچر کی تبدیلی دعوے،دعوے ہی رہ گئے، ان دعوئوں پر پانی پھیرا شفیق آباد تھانے کی پولیس نے جہاں اہلکاروں نے 2 شہریوں کو تھانے کے صحن میں لٹایا، پھر روایتی تشدد شروع، ایس ایچ او اور دیگر عملہ چھترول کی نگرانی کرتا رہا۔

مار کھانے والے ارسلان اور اشرف پر الزام تھا کہ یہ اپنے محلے میں خواتین کو تنگ کرتے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کیے بغیر ہی انہیں اٹھایا اور پھر درگت بنائی۔

یہ واقعہ اعلیٰ پولیس افسران کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے ایس ایچ او شاہد گجر،انچارج انویسٹی گیشن طارق پرویز،سب انسپکٹر عبدالجبار،اسسٹنٹ سب انسپکٹر افضل اور 2 کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔