لاہور: کوئلے سے بجلی کی پیداوارپر عمل درآمد تاحکم ثانی روک دیاگیا

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے جلو پارک کے نزدیک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔

عدالت نے فریقین سے جولائی کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ جلوپارک لاہورکے قریب کوئلےسےبجلی پیداکرنے کے منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کےروبروہوئی، درخواست گزار نےموقف اختیار کیاکہ حکومت بی آر بی نہرکے نزدیک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگاناچاہتی ہے۔

حکومت کو زبردستی زمین ایکوائرکرنے کااختیار حاصل نہیں،منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگی جو قریبی آبادیوں کےلیے خطرناک ہے، عدالت نےمنصوبے پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا اور جولائی کے دوسرے ہفتے کےلیے حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔