لاہور کی خبریں 28/6/2016

Lahore

Lahore

لاہور: ٹی ایم اے، ٹی او آر نشتر ٹائون سیاسی وابستگی کے زور پر کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے نشترٹائون علی عباس بخاری اور ٹی او آر نشتر ٹائون رانا اشرف عاصم نے نشترٹائون میں کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے، زرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے ٹی ایم اے علی عباس بخاری کی سروس بک پر ریڈحروف میں لکھا ہے کہ علی عباس بخاری کی کہیں بھی تعیناتی نہیں ہوسکتی،لیکن سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے دوبارہ نشترٹائون میں تعینات ہوگیا اور ٹی او آر رانا اشرف عاصم کیساتھ مل کر کرپشن کے نئے نئے ریکارڈبناڈالے،رانا اشرف عاصم کی بھی سیاسی وابستگی ہے ،جو کہ جعلی ڈگری پر ایم پی اے بننے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مبشراقبال کا کزن ہے،اس طرح لاہور میں کرپشن کرنے والے اکثر افسران سیاسی وابستگیوں کی بنا پر دھڑلے سے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
لاہورجنرل ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے انجیکشن ہی نہیں،عوام کو باہر سے مہنگے ٹیکے خریدنے کی تلقین
لاہور( )لاہورجنرل ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے انجیکشن ہی نہیں،عوام کو باہر سے مہنگے ٹیکے خریدنے کی تلقین کی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق خالق نگر کے رہائشی محمداسلم کے 12سالہ بیٹے دین محمد کو کتے نے کاٹ لیا جس کو فوری طور پر گزشتہ شب جنرل ہسپتال لاہور لے جایا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے پر لگائے جانے والا ٹیکہ ہی نہیں،اور کہا کہ ٹیکہ چونکہ مہنگا ہے لہذا آپ باہر میڈیکل سٹورسے لگوا لیں،جس پر بچے کو کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا ٹیکہ لگوائے بنا ہی گھر لانا پڑا،وزیراعلیٰ پنجاب کے دعویٰ کے برعکس ہسپتال انتظامیہ غریب عوام کو مسلسل زلیل وخوار کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
غریب محنت کش کی بیوی ہزاروں روپے نقدی ،طلائی زیورات لے کر سابق خاوندکیساتھ فرارہوگئی
لاہور : تھانہ فیکٹری ایریا لاہور کے علاقے ستارہ کالونی نمبر 2 چونگی امرسدھوکے رہائشی سلامت علی ولد سراج دین نے تھانہ فیکٹری ایریا میں اپنی بیوی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں سلامت علی نے اپنی بیوی کوثربی بی زوجہ رحیم بخش پر الزام عائدکیا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر رب نواز کیساتھ گھر سے 80ہزارروپے نقدی،ڈیڑھ تولہ سونا کے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئی ہے۔

سلامت علی نے بتایا کہ وقوعہ کے روزکوثربی بی کا پہلا خاوند رب نواز اپنے بھائی عرفان کیساتھ مسلح ہوکر میرے گھر داخل ہوئے اور میری بیوی کوثربی بی کو ساتھ چلنے کو کہا میری بیوی کوثربی بی پہلے سے ہی اپنے کپڑے بریف کیس میں رکھ کرتیار بیٹھی تھی،جسے لے کر رب نواز اور اس کا بھائی فرارہوگئے۔سلامت علی نے بتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا میں ایف آئی آر درج کروائی ہے لیکن ابھی تک پولیس میری بیوی کو بازیاب نہیں کروا سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدابتسام الحق (فری لانس جرنلسٹ)0332-4105974