لاہور، کرپشن کے خاتمہ کے بغیر فلاحی معاشرہ کا تصور ممکن نہیں ہے، آصف علی رحمانی

Asif Rehmani

Asif Rehmani

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما، چئیرمین رحمانی برادری لاہور آصف علی رحمانی، نے اپنے بیان میں کہا ہے کے چند کرپٹ افسران نے کرپشن کے جو پہاڑ بنائے ہیں وہ عوام کی طاقت سے روئی کی طرح اڑ جائیں گے۔ عوام کا پیسہ کرپشن کے جبڑوں سے کھینچ لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب معاشرہ میں کرپشن پھیل جائے تو محکمے کمزور ہوجاتے ہیں اور جائز کاموں کے لئے روپیہ درکا ہوتا ہے ،یہ ہی کچھ ہمارے معاشرہ میں ہورہا ہے ،نہ عوام کو انصاف ملتا ہے اور نہ صحت اور تعلیم کی سہولتیں دستیاب ہیں،امیر روز بہ روز امیر اور غریب دن بہ دن غریب ہورہا ہے ،کرپشن کے خاتمہ کے بغیر فلاحی معاشرہ کو تصور ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جو منصوبے بنائے گئے ہیں ان سے عوام کوفائدہ پہنچا ہے ، وقت نے ثابت کیا ہے کہ یہ منصوبے عام افراد کے لئے بنائے گئے ہیںہم عوام کی فلاح کی بات کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن بہبودی عوام چاہتی اور اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہ ہوجائے ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کر پشن کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

سدرہ علی ،میڈیا ایڈوائزر
sidraalishakir@gmail.com
lahore 03124828367