لاہور میں آج پھر ملک کے دشمنوں نے خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ محمد زبیر شرفی

Mohammad Zubair Sharafi

Mohammad Zubair Sharafi

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) لاہور میں آج پھر ملک کے دشمنوں نے خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار محمد زبیر شرفی صدر PMLNلیبرونگ اوورسیز کویت نے کرتے ہوئے کہا ان نے مزید کہا ہم اس دونوں واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ہماری قیمتی جانیں نقصان ہوئی ہیں۔ ہمارے ان شہیدوں کا خون ہم پر قرض ہے۔

ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا بے حد ضروری ہے اور اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ مکمل تعاون ہونا چاہیے۔کیونکہ کے زندہ قومیں بدترین حالات میں بھی دشمن کا مقابلہ کرتی ہیں۔

اب ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر ایک بہادر قوم بن کر اپنے ملک کی آرمی اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک دشمن قوتوں کو جواب دینا ہے.سیاست تو ہمیشہ ہوتی رہے گی پر پہلے پاکستان کے دشمنوں کو صفہ ہستی سے مٹانا ہے۔