لاہور: سیلنڈر دھماکہ، 1 ہلاک، 4 زخمی ہو گئے

Lahore Cylinder Blast

Lahore Cylinder Blast

لاہور (جیوڈیسک) جوہر ٹاون کے ایک گھر میں سیلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خواتین سمیت چار افرار زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاون سے ملحقہ سمسانی گاوں کے رہائشی 55 سالہ غلام بنی کے گھر میں اچانک سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے غلام بنی موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ اس کی اہلیہ نسیم بی بی ،17سالہ بیٹا اکرم علی ،سات سالہ بیٹی لبنیٰ، آٹھ سالہ طیبہ شدید زخمی ہوئیں۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا ،اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں لاش کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔