لاہور: تحریک انصاف کا 16 دسمبر کو ہونیوالا جلسہ ملتوی

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے 16دسمبر کو لاہور میں ہونے والا عوامی اجتماع ملتوی کردیا ہے۔ یوحناآباد میں عوامی اجتماع سے عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

تحریک انصاف لاہور کے رہنما حماد اظہر کے مطابق 16دسمبر کو یوحنا آباد میں ہونے والا عوامی اجتماع سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی برسی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حماد اظہر کے مطابق یوحناآباد میں عمران خان نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹنا تھا۔