لاہور میں ماہ دسمبر کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ ہو گیا

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں رات گئے بارش اور بوندا باندی کے باعث موسم خوشگور ہو گیا۔ جس کے باعث درجہ حرارت میں واضع تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔

جبکہ بارش کے باعث گذشتہ دونوں سے رات کے اوقات میں چھا نے والے دھند کے بادل بھی چھٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کے شہری علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 81 فیصد اور ہوا کی رفتار 8 سے 18 میٹر فی گھنٹہ تک رہی گی۔