لاہور میں مظاہروں اور احتجاج کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

Lahore Traffic Jam

Lahore Traffic Jam

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ٹریفک کا مسئلہ شدید تر ہوتا جا رہا ہے، ایک طرف تعمیراتی کاموں کے باعث روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں تو آئے روز حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی ریلیوں نے عوام کے مسائل کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ شروع ہوا تو ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ گرد و غبار اور بارش کے دنوں میں کیچڑ سے پیدا ہونے والی صورتحال تو انتہائی اذیت ناک منظر پیش کرتی ہے۔

اب آئے دنوں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیوں نے ٹریفک جام کے ستائے عوام کو مزید امتحان میں ڈال دیا ہے۔

تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری بے ہنگم ٹریفک کی مزید بگڑتی صورتحال پر حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔