شیخوپورہ: ڈیرہ سوہل کلاں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) ڈیرہ سوہل کلاں میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ قتل ہونیوالوں میں 2 بھائی، ان کی بیویاں اور 2 بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیدیا۔