لاہور:ڈی ایچ اے سٹی پراجیکٹ میں 17ارب کا مبینہ فراڈ،ایک شخص گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ڈی ایچ اے سٹی پراجیکٹ میں 17ارب روپے کا مبینہ فراڈ سامنے آگیا، ایک ملزم حماد ارشد گرفتار کرلیا گیا جبکہ سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں اور بینک اکاؤنٹ اور اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے سٹی پراجیکٹ میں ابتدائی طورپر 17 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، ملزم حماد ارشد اور کامران کیانی کی کمپنیوں گلوبیکو اور ایلیسئم کے بارے میں نیب کو مطلع کردیا گیا ہے۔گلوبیکو کمپنی نے شہدا اور فوجیوں سمیت 26ہزار لوگوں کےساتھ فراڈ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجیوں اور شہدا کے خاندانوں کو دھوکا دیا گیا، ملزم حماد ارشد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔