لاہور: خستہ حال گھر کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق

House Roof Falling

House Roof Falling

لاہور (جیوڈیسک) گجر پورہ کے علاقے میں صبح ہونے والی بارش کے بعد کمال مسیح نامی شخص کے گھر کی چھت یکدم گر گئی جس سے کمرے میں کھیلتے ہوئے دو بچے ملبے تلے دب گئے۔

رشتہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جنہیں ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کر دیا جہاں سات سالہ علیزے جان کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا کزن دائم زیر علاج ہے۔

اہل خانہ کے مطابق بچے کمرے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک چھت گرنے کی زور دار آواز آئی۔ بچی کی موت نے تو گھر والوں کی دنیا ہی اجاڑ دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی سی او لاہور موقع پر پہنچے اور ورثا سے تعزیت کی۔ انکا کہنا تھا کہ شہری خستہ حال مکانوں میں رہنے سے اجتناب کریں جبکہ ضلعی حکومت بھی خستہ حال مکانوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔