لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کا اہم اجلاس

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کا اہم اجلاس پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں پیر سید احمد ندیم شاہ ضلعی کوارڈینٹر، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی، پیر الیاس قادری، پیر سید عدنان اکر م نقشبندی سمیت لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے محمد عاصم نقشبندی، محمد آصف نقشبندی، میڈیا سیل کے انچارج مرزا احسان نقشبندی، میڈیا سیکرٹری عبدالرشید قادری سمیت دیگر اہم اراکین شریک تھے اجلاس میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام 14جون بروز اتوار کو لاہور میں ایک عظیم الشان پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئر مین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کریں گے۔

جبکہ تمام مکاتب فکر سے وابستہ مردوخواتین ،بچے ،طلبہ وطالبات سمیت علماء و مشائخ عظام اور دیگر مذاہب سے وابستہ سکالرز شریک ہوں گے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سمیت برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف اپنا احتجاج عالمی سطح پر ریکارڈ کرائیں گے اور کشمیر و برما کے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047