لاہور :ڈولفن فورس نے گھر لوٹنے والے دو ملزم گرفتار کر لئے

Criminal Arrested

Criminal Arrested

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ڈولفن فورس نے گھر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے ، لاکھوں روپے کا لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ملزمان یاسر اور اسلام نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر کا صفایا کیا۔

لوٹ مار کے بعد ملزمان نے گھر سے گاڑی ، 50 تولے سونا ، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہو گئے ۔ ڈولفن پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان اسلام اور یاسر کو دبوچ لیا جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے۔

پولیس نے دونوں ملزموں سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا ، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔