لاہور: گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق سلامت پورہ کے رہائشی امین نے گھریلو ناچاقی پر مشتعل ہو کر دو بچوں کی ماں نوشین کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش گھر میں چھپا دی ۔

ملزم نے اپنے دونوں بچوں کو اپنی بہن کے گھر گوجرہ چھوڑنے کے بعد پولیس کو گرفتاری دے دی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔