لاہور: دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) سندر داس روڈ پر زمان پارک میں ڈاکوؤں نے کار سوار میاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈکیتی میں مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

جس سے حاملہ خاتون آمنہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ خاتون کو فوری سروس اسپتال منتقل کیا گی جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے بچے کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔