تعلیم سے آراستہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کر تی ہیں،ایم اے تبسم

M.A.TABASSUM

M.A.TABASSUM

لاہور: تعلیم سے آراستہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کر تی ہیں تعلیمی اداروں میں حکومت کو چاہیے کہ تمام تعلیمی سہولیتں مہیا کرے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار مزید بلند ہو والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے انہیں ہر لحا ظ سے تعلیم یافتہ بنا ئیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے مثبت کردارکی بدولت ملک وقوم کی خدمت کر سکیں ان خیالات کا اظہارکالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے دی حمزہ سکول سسٹم (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام ایک تقریب میں شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول کے پرنسپل رائومحمدعظیم ،اقبال کھوکھر ودیگراساتذہ کرام بھی موجودتھے،

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کر نے والی قومیں ہر شعبہ زندگی میں نما یا ںکارکردگی کا مظا ہرہ کر رہی ہیں، لہذا والدین کو چا ہیے کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کر وائیں ایم اے تبسم نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل میں اپنے مثبت کر دار کی بدولت ملک وقوم کی خدمت کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت کو چاہیے کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو در پیش مسائل کے حل کی جانب خصوصی توجہ دے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔