لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی، 2 مزدور جاں بحق

Lahore Factory Fire

Lahore Factory Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے قریب رائے ونڈ رو ڈپر واقع فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اے سی اور فریج بنانے کی فیکٹری کے شعبہ کیمیکل میں گیس بھرنے کا کام جاری تھا کہ اچانک گیس پائپ پھٹ گیا اور گیس پھیل گئی۔

اس دوران کسی نے سگریٹ سلگائی تو آگ بھڑک اٹھی، جس سے 2 مزدور نوید شہزاد اور محمد نوید بری طرح جھلس کر دم توڑ گئے جبکہ تیسرا مزدور شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فیکٹری پہنچ گئیں اور صورت حال پر قابو پایا، زخمی مزدور کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔