لاہور میں کسانوں کا احتجاج، مال روڈ بلاک کر دی، شہریوں سے جھڑپیں

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پھر کسان ہیں سراپا احتجاج، حکومت کو احساس دلانے کے لئے چکر میں کسان سڑک پر آئے تو ٹریفک بلاک کرنے پر شہری اور مظاہرین آپس میں جھگڑ پڑے۔ پاکستان کسان اتحاد اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ہیں سراپا احتجاج ۔ پہلے فٹ پاتھ پر اور پھر مال روڈ پر آ بیٹھے کسان اپنے مطالبات کے لئے تو ٹریفک ہوگئی بند۔ کسان مظاہرین کا مطالبہ ہے کھادوں پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

بجلی کے ٹیوب ویل کے لئے ٹیرف کم کیا جائے۔ اجناس کی امدادی قیمتوں پر عملدرامد یقینی بنایا جائے۔ بنجر زمینیں آباد کرنے والے کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالکانہ حقوق دئیے جائیں۔

یہ بھی مطالبہ ہے مظاہرین کا اور زرعی پالیسی میں کسانوں کی مشاورت یقینی بنائی جائے ۔۔۔ کسانوں کے مسائل اپنی جگہ ٹریفک بلاک سے شہریوں کو سامنا ہے مشکلات کا۔ صبر کا پیمانہ لبریزہوا تو شہری اور کسان الجھ پڑے۔ اس سے قبل بھی دو روز تک مال روڈ پر کسانوں کے ایک دھڑے نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کیا تھا۔