لاہور : کاہنہ میں باپ نے بیٹی، داماد سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

Dead Bodies

Dead Bodies

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے قریب کاہنہ میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی اور داماد سمیت تین افراد کو قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کاہنہ کے علاقے عبداللہ ٹاؤن میں اشرف کی بیٹی صبا نے ایک سال پہلے کورٹ میرج کی تھی۔ وہ دو ماہ پہلے ہی اپنے گھر لوٹی تھی۔

اشرف نے گزشتہ رات فائرنگ کر کے اپنی بیٹی صبا، داماد کرامت اور اکرم کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اشرف سیکورٹی گارڈ ہے۔