لاہور : شیرانوالہ گیٹ میں دو منزلہ عمارت گر گئی، ماں اور 4 بچے جاں بحق

Lahore Incident

Lahore Incident

لاہور (جیوڈیسک) جمعرات کی شب شیرانوالہ گیٹ کے علاقے میں محمد زبیر کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی۔ ساڑھے نو بجے کے قریب جب علاقے کی لائٹ گئی تو محمد زبیر کا دو منزلہ گھر کیا گرا اس کی تو زندگی کی امیدیں ہی باقی نہ رہی۔

ایک ہی خاندان سے 4 بچوں سمیت والدہ کو ملبے سے نکال کر ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا مگر ان میں کوئی بھی جانبر نہ ہو سکا۔

حادثے میں 14 سالہ عمیر، 13 سالہ نمرہ، 8 سالہ عبدالرحمان، 4 سالہ شایان اور ان کی والدہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

اہل محلہ نے بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ گھر کی چھت کچی ہونے کے باعث یہ سنگین حادثہ پیش آیا۔