لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند میں بھی طیاروں کی لینڈنگ کا نظام نصب

Fog Aircraft Landing

Fog Aircraft Landing

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرآئی ایل ایس تھری سسٹم کاافتتاح کردیا۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قطر کی حکومت کی جانب سے تحفے میں دیے گئے آئی ایل ایس تھری سسٹم کا افتتاح کردیا۔ آئی ایل ایس تھری سسٹم کے ذریعے شدید دھند کے دوران بھی جہاز ائیرپورٹ پرلینڈ کرسکیں گے۔

دوسری جانب سسٹم کے افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری دورے پربرطانیہ روانہ ہوگئے جہاں وہ برطانوی حکام اورمختلف اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ملیں گے۔ اپنے دورے سے قبل ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ و معاشی تعلقات موجود ہیں اوراس دورے سے ان تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔