لاہور میں اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے ملزمان سے رابطوں کا اعتراف کر لیا

Girl Gangraped

Girl Gangraped

لاہور (جیوڈیسک) اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزمان سے رابطوں کا اعتراف کرلیا۔

لاہور میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کر ادیا جب کہ متاثرہ لڑکی نے اعتراف کیا کہ اس کے ملزمان سے تعلقات تھے اور وہ زیادتی کرنے والے تمام ملزمان کو جانتی ہے۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ سے موبائل فون پر رابطہ تھا اور ایک دن اس نے سالگرہ کا تحفہ دینے کے لئے بلایا اور ایک فلیٹ پر لے جاتے ہوئے راستے سے شراب کی بوتل خریدی جب کہ فلیٹ پر پہلے سے اس کے 3 دوست بلال، حارث اور ماجد بھی موجود تھے جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں انصاف چاہیئے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔