لاہور: گارڈن ٹاؤن میں ایک گھر سے ایک خاتون کی لاش برآمد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون کے گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن شیر شاہ بلاک کے ایک گھر سے مردہ حالت میں پائی جانے والی خاتون کی شناخت ڈاکٹر غزالہ کے نام سے ہوئی، جو گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش 3دن پرانی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر ہی حقائق کا پتا چلے سکے گا۔