لاہور :داروغہ والا میں ڈمپر کی رکشے، موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 جاں بحق

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) داروغہ والا میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر ڈمپر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بتایا گیا ہے ڈمپر اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کر رہا تھا اور انتہائی تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے اس نے پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی۔

موٹر سائیکل رکشہ پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرایا جس سے چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ مرنے والوں میں 10 سالہ نعمان اور 40 سالہ امجد کی شناخت ہوگئی ہے۔