لاہور، گوجرانوالہ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

PTI,PML-N,Workers Collision

PTI,PML-N,Workers Collision

لاہور (جیوڈیسک) گوجرانوالہ اور لاہور میں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں دونوں جماعتوں کے تین تین کارکن زخمی ہوگئے، سیاسی گرما گرمی کے دوران کارکنوں میں بھی گرما گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے علاقے شفیق آباد یونین کونسل 48 میں پی ٹی آئی کے فاتح جنرل کونسلر چودھری عبدالغفور کے دفتر پر ن لیگ کے کارکنوں نے مبینہ طور پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آ کر دلاور نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ ادھر بادامی باغ میں بھی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

تصادم میں تحریک انصاف کے دو کارکن زخمی ہوئے۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں یونین کونسل 29 میں ن لیگ کے چیئرمین کے امیدوار عبدالقیوم کمبوہ کی قیادت میں انتخابی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء جی ٹی روڈ پر پہنچے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا اور ڈنڈوں سے گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے جس سے 3 لیگی کارکن زخمی ہو گئے۔