لاہور : حاجی بشارت نے یونین کونسل کاہنہ میں قبرستان کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین ،معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی نے گذشتہ روز یونین کونسل کاہنہ نو میں کچوانہ روڈ پر قائم قبرستان کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا ان کا کہنا تھا کہ قبرستان میں چار دیواری نہ ہونے کے باعث پانی جمع ہونے سے قبرستان پر اپنے پیاروں کی آرام گاہ پر آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔25لاکھ کی لاگت سے قبرستان کے تعمیراتی کام شروع کر دئیے گئے ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم رانا مبشر اقبال کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب ،اور میاں شہباز شریف کے بے حد مشکور ہے جن کی بدولت کاہنہ میں ترقیاتی کام جاری ہے، اس موقع پر وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ،جنرل کونسلرز ذولفقار قریشی ،عرفان شاہ ،محمد سجاد،سلمان رائے ،عبدلواحدخان،سیاسی وسماجی رہنما آصف رحمانی اور دیگر لیگی کارکن بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر آصف رحمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سیاست میں رواداری اور جمہوری اقدار اور شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے جبکہ مخالفین نے سیاست کوپرا گندا کرنے کی کوشش کی ہے، سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی،اور پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گی۔

اس موقع پر ارشد رضا نے منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367