لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روک دی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے انڈیپنڈنٹ میڈیا گروپ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا فیصلے کا انتظار ہے لیکن ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کیلئے 23 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

وکیل کے مطابق اگر فل بنچ کے فیصلے سے پہلے نیلامی ہوئی تو یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہو گا۔

اس لیے 23 نومبر کو نیلامی روک دی جائے جس پر عدالت نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روکتے ہوئے اس پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔