لاہور ہائیکورٹ نے جیل روڈ سگنل فری منصوبہ کالعدم قرار دے دیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے جیل روڈ پر سگنل فری منصوبے کو کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے ایل ڈی اے کو ایسا منصوبہ بنانے کا کوئی اختیار نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے تفیصلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ ایک سو ایک صفحات پر مشتمل ہے ، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے سگنل فری منصوبے کی طرز پر کوئی بڑا منصوبہ نہیں بنا سکتا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ محکمہ ماحولیات کو پنجاب حکومت کا ذیلی ادارہ بنانا غیرقانونی ہے، ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر کی گئی، ڈی جی ماحولیات نے اختیارات سے تجاوز کیا ، نیب ان کے خلاف کارروائی کرے۔