لاہور ہائی کورٹ، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اصافے کو چیلنج کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادویات ساز کمپنیوں نے دوائی کی قیمتوں میں 20 سے 70 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس سے ادویات کی قیمتنوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عام لوگوں پر مزید بوجھ پڑے گا، لہذا عدالت قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔