لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے محبوب الحسن اور ان کے پینل کو نا اہل قرار دے دیا

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے مسلم لیگ ن کے امیدواریونین کونسل گرہ والا صاحبزادہ محبوب الحسن اور ان کے پینل کو نا اہل قرار دے دیا۔ان کے وائس چئیرمین چوہدری مشتاق احمد مار کیٹ کمیٹی فتح پور کے ایڈمنسٹریٹر تھے۔

جنہے عہدہ چھوڑے 2سال بھی نہ گزرے تھے۔ان کاعہدہ 17گریڈ کے برابر تھا۔قانون کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم یہ ایسے محکموں کا سربراہ 2سال کا عرصہ مکمل ہونے تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنی نا اہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے درخواست دے دی۔تفصیل کے مطابق MNAصاحبزادہ فیض الحسن کے بتھیجیمسلم لیگ ن کے امیدواریونین کونسل گرہ والا صاحبزادہ محبوب الحسن اور ان کے وائس چئیر مین چوہدری مشتاق احمد پہلے29جولائی 2010مار کیٹ کمیٹی فتح پور کے ایڈمنسٹریٹربنے اور بعد ازاں جنوری2013میں دوبارہ چارج لیاٰ ۔جن کے خلاف کرپشن کے الزامات لگے اور محکمانہ انکواریاں ہوئی جس کے باعث انہوں نے 16دسمبر2013کواستفیٰ دے دیا تھا۔

مدمقابل PTIکے امیدور چوہدری اشرف نے ان کی نامزدگی کولاہور ہائی کورت ملتان بینچ میں چیلنج کیا تھا۔جس پر معزز فیصلہ سناتے ہوئے صاحبزادہ فیض الحسن کو نا اہل قرار دے دیا ۔علاوہ ازیں صاحبزادہ فیض الحسن کے بیٹے صاحبزادہ وسیم الحسن کے کاغذات نا مزدگی بھی آزاد امید وار کے طور پر اس حلقہ میں موجود ہیں ۔اگر کسی وجہ سے صاحبزدہ محبوب الحسن اہل قرار نہ پائے تو ان کی جگہ صاحبزادہ وسیم الحسن الیکشن لڑیں گے۔