لاہور ہائیکورٹ کا پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم دیدیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ اور صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئےعدالت کو بتایا کہ 27بزرگ فوت ہو چکے ہیں، 1سال میں مزید جان کی بازی ہار جائیں گے۔

پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث بزرگ پنشنرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ احمد حسن بقایا جات کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کر رہے ہیں۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو اضافے سے محروم پنشنرز کو بھی ایک ماہ میں ڈبل پنشن دینے کا حکم دیتے ہوئے ڈبل پنشن کے بقایا جات کی ایک سال میں ادائیگی کے طریقہ کار پربھی رپورٹ پندرہ روز میں طلب کر لی۔