لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے خاتون کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد

Pistols and Bullets

Pistols and Bullets

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے خاتون کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ور ہائی کورٹ کے احاطے میں پیشی کے لئے آنے والی خاتون عابدہ کے سامان کی تلاشی لی گئی۔

تو اس کے پرس سے ایک 30 بور کا پستول اور گولیوں سے بھرا میگزین برآمد ہوا۔ شاد باغ کی رہائشی عابدہ کے بھانجے سے پسند کی شادی کر رکھی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کیس کی سماعت کے لئے عدالت آئی تھی۔

عابدہ کا کہنا تھا کہ اس نے اسلحہ اپنے تحفظ کے لئے رکھا ہوا تھا اور وہ پہلی بار عدالت آئی تھی، معلوم نہیں تھا کہ عدالت میں اسلحہ لانا منع ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پستول اور میگزین تحویل میں لے کر خاتون اور اس کے شوہر کو تھانہ انار کلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔