لاہور ہائیکورٹ کا 39 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم

Lahore High Court,

Lahore High Court,

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 39 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار بشیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ منڈی بہائو الدین کے بھٹہ مالک آصف بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت لے رہا تھا ۔ مزدوری نہ کرنے پر بھٹہ مالک تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔

لہذا انہیں بازیاب کروایا جائے ۔ عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 39 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروایا ۔ بازیاب ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے بازیاب ہونے والے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا ۔