لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 6 بچے جاں بحق

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے جن میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل تھیں جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے بارہ سال کے درمیان تھیں۔ لاہور کے علاقے شاد باغ میں شیر شاہ روڈ پر ایک 3منزلہ گھر کی نچلی منزل کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جہاں 3بچے سوئے ہوئے تھے، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اسی اثنا میں آگ نے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں 3بچے جھلس گئے، انہیں اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اہل محلہ نے الزام عائد کیا کی ریسکیو ٹیمیں بر وقت اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچیں، ورنہ اوپری منزل پر سوئے بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔