لاہور میں کروڑوں کی پراپرٹی اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں آنے پر مالک نے خود کوگولی مارلی

orange

orange

لاہور (جیوڈیسک) نواب ٹاون کے رہائشی نے پراپرٹی کی جگہ اورنج لائن منصوبے کی نذر ہونے پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے خود کو گولی مارلی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے نواب ٹاون کے رہائشی عبدالقدیر نے خلیل ایسوسی ایٹ کے نام سے دفتر بنا رکھا تھا جو اورنج لائن ٹرین کی نذر ہوگیا تاہم حکومت نے اسے رقم دینے کی یقین دہانی کروائی جب کہ پراپرٹی کی رقم موجودہ ویلیو کے حساب انتہائی کم تھی تاہم اس رقم کی بھی ادائیگی نہیں ہوسکی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کو گولی مارلی۔

عبدالقدیر نے پہلے توسیعی پراجیکٹ میں گھرگنوایا اور اب پراپرٹی بھی اورنج لائن منصوبے کی زد میں آگئی جب کہ حکومت نے 2 کروڑ کی پراپرٹی کی جگہ صرف 27 لاکھ روپے ادا کرنے کی پیشکش کی جس پر عبدالقدیر شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے باعث وہ اقدام خودکشی پر مجبور ہوگیا اور اس نے خود کو گولی مارلی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ اس کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔