لاہور: غیرقانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ، مضر صحت گوشت ضبط

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) ڈائیریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لیاقت ٹاؤن میں چھاپہ مارا۔ غیر قانونی مذبحہ خانہ میں جانوروں کو ذبح کیا جا رہا تھا۔

دو من سے زائد مضحر صحت گوشت پکڑا گیا ہے۔ مذبحہ خانے میں صفائی کی صورت حال انتہائی ابتر ہے۔ جگہ جگہ جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں۔ اتھارٹی نے اس مقام کو فوی طور پر سیل کر دیا ہے۔