لاہور : عمران خان مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلی پنجاب رانا مبشر اقبال، فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان )سجاد علی شاکر نے لیگی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں اور وہ حکومت کے خلاف کوئی نہ کوئی سازش کرتے رہتے ہیں۔

عوام نے عمران خان کی ہر سازش ناکام بنا دی ہے اور مستقبل میں بھی عوام عمران خان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ، وہ خود وسیع و عریض بنگلے میں رہتے ہیں اور غریبوں کے مسائل حل کرنے کی بات کرتے ہیں ،بنگلوںمیں رہنے والوں کو غریب کے مسائل کا علم ہی نہیں ہوتا تو وہ ان کے مسائل کس طرح حل کریں گے۔

عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں اس لئے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ،ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے اور ان کے قریبی ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں روز ان کا کوئی نہ کوئی ساتھی مستعفی ہوجاتا ہے ،عمران خان تین سال سے سڑکوں پر رو رہے ہیں ، ان تین سالوںمیں انہوں نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے۔

عمران خان اگر یہ تین سال اپنی جماعت کی کارکردگی بہتر بنانے پر صرف کرتے تو صورت حال بہتر ہوتی ۔سجاد علی شاکرنے کہاکہ عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں ہے وہ بتائیں ان کے روزانہ کے بھاری اخراجات کو ن ادا کرتا ہے ان کے اردگر لوگوں کے کتنے اثاثے ہیں اور ان کے ذرائع آمدن کتنے ہیں۔

عمران خان کرپٹ عناصر کے خلاف روز علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کرتے ہیں لیکن ان کے اردگر لوگوں پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں،ان کے قریبی ساتھی ابھی تک قرضہ معاف کرانے کا جواب نہیں دے سکے ہیں۔

سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480