لاہور : حساس اداروں کی کارروائی، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 4 خود کش حملہ آور اور ان کا ایک سہولت کار شامل ہے۔

دہشت گردوں کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریبی گائوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی عمریں اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد لاہور میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے۔

دہشتگردوں کا سہولت کار بمباروں کو پیغام دیتے پکڑا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔