کراچی کی خبریں 2/8/2016

Badar Sarhadi

Badar Sarhadi

لاہور: انٹرنیشنل میڈیافورم اور عوامی محبت گروپ کے زیراہتمام معروف کالم نویس ودانشور ع۔م۔بدرسرحدی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج 3اگست یوحناآباد لاہور میں منعقد ہوگا۔جس میں سیاسی،سماجی وصحافتی شخصیات شرکت کریں گی۔اس حوالے سے چیئرمین ایم اے تبسم اور صدر اقبال کھوکھر نے تمام عہدیداران اراکین سے شرکت کی اپیل کی ۔انہوں نے ہارون بدر ،سمسون بدر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بدرسرحدی صحافت کااثاثہ تھے ان کی وفات سے جو خلاپیداہوا وہ شائد ہی پورا ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بدرسرحدی اپنی لازوال تحریروں کی صورت میں ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گے انہی تحریروں کے باعث بدرسرحدی نے بین الاقوامی شہرت پائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Asif Langove

Asif Langove

سی سی پی اورانٹرنیشنل میڈیافورم کا اجلاس ، آصف لانگوکی وفات پر افسوس کااظہار
لاہور:کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی )اورانٹرنیشنل میڈیافورم لاہور ریجن کاایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدر سی سی پی ایم اے تبسم،صدر انٹرنیشنل میڈیافورم اقبال کھوکھر،امتیازعلی شاکر،سجاد علی شاکر،حامد قاضی،ڈاکٹر ایم ایچ بابر،شہزاداسلم راجہ،ماجد امجد ثمر،رشید لالہ،سعید احمد بھٹی،زاہد صدیقی،ایس ایم صابر ومعتدد افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سی سی پی کے سنیئرممبر کالم نویس آصف لانگوکی روڈ حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا گیا۔ان کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام میں صحافی حضرات نے کہا کہ آصف لانگو نے حق وسچ سے قلم کا علم بلندرکھا ان کی خدمات کو یادرکھا جائے گا۔