لاہور، اسلام امن و سلامتی اور ایک دوسرے کی خیر و بھلائی کا درس دیتا ہے، ارشد رضا

Arshad Raza Meeting

Arshad Raza Meeting

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کاہنہ کے وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ، کونسلرز محمد سجاد بھٹی ،عرفان شاہ، ذولفقار اقبال قریشی ،سیا سی وسماجی ر ہنما آصف رحمانی نے گورنمنٹ سکول کاہنہ کا وزٹ کرنے کے دوران بچوں اور اساتذہ سے وزیر اعلی شہباز شریف کا ویژن بیان کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں عوام کی فلاح کی متعدد سکیموں کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

اربوں روپے کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے ـپنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کم وسیلہ خاندانوں کے ہونہاربچے اور بچیاں تعلیمی پیاس بجھارہے ہیں دانش سکول سسٹم کے ذریعے بھی انتہائی غریب گھرانوں کے بچوں کو مفت معیاری تعلیمی سہولیات حاصل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن و سلامتی اور ایک دوسرے کی خیر و بھلائی کا درس دیتا ہے دہشت گردی اور فرقہ واریت کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں قرآن و حدیث پر عمل کرنے میں ہم سب کی نجات ہے جب تک مسلمان قرآن و سنت پر عمل کرتے رہیں گے دنیا میں ان کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔

عرفان شاہ نے کہا کہ اسلام اور پیغمبر اسلام نے ہمیشہ اپنے ماننے والوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے مساجد و مدارس امن کے پیغام کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ان کو آباد کرنے والے دنیا کے بہترین انسان ہیں ان کی تعمیر و ترقی اور آبادکاری میں حصہ لینے والے خوش نصیب افراد ہیں ـآصف رحمانی نے کہاکہ ذرائع آمد و رفت کی بہتری کے منصوبوں سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی کئی ایک منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ـ وسائل قوم کی امانت ہیں اور یہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی پر شفاف طریقے سے صرف کئے جا رہے ہیں ـ ذولفقار قریشی خود روزگار سکیم کے تحت اب تک اربوں روپے کے بلا سود قرضے نوجوانوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔

صوبے کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے اورترقیاتی حکمت عملی کے تحت صوبے کی ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں ـ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتو ںکی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367