لاہور جیل کو مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کا انکشاف

Lahore Central Jail

Lahore Central Jail

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے کئی من مردہ مرغیاں تحویل میں لے لی ہیں۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے غازی روڈ پر ایک چکن شاپ پر چھاپہ مار کر سیکڑوں مردہ مرغیاں حراست میں لے لیں۔

پولیس نے چکن شاپ پر کام کرنے والے 4 ملازمین کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مردہ مرغیاں کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے لئے سپلائی کی جاتی تھیں۔ پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔