لاہور : جیل روڈ پر تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) جیل روڈ پر ٹولٹن مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جیل روڈ پر ٹولٹن مارکیٹ کے قریب سے ایک تیز رفتار کار قرطبہ چوک کی طرف آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار وقار نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی مظہر شدید زخمی ہو گیا جسے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔