لاہور میں جماعت اسلامی کے دھرنے کی تیاریاں مکمل

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے بھی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ آج لاہور کے مال روڈ پر پانامہ لیکس کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔

جماعت اسلامی پنجاب اسمبلی کے باہر دن چار بجے احتجاجی دھرنا دے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر قائدین دھرنے میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب میں سراج الحق آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔