لاہور : جناح ہسپتال میں خاتون نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی

Jinnah Hospital

Jinnah Hospital

لاہور (جیوڈیسک) جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج خاتون میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں زیر علاج تھی اور چند روز سے اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ آج صبح اچانک اس نے وارڈ کی کھڑکی کھول کر چھلانگ لگا دی۔

مرنے والی خاتون کے بیٹے کے مطابق وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کی ذہنی حالت شدید متاثر تھی، خاتون نے میڈیکل وارڈ کی کھڑکی کھولی اور چوتھی منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہسپتال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کردی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔