لاہور کی خبریں 20/8/2016

Mohammad Saeed

Mohammad Saeed

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ سے اغوا ہونے والا 9 سالہ بچے کا سراغ نہ مل سکا۔ تفصیل کے مطابق کاہنہ وارڈ نمبر 9 کے محمد جمیل کا 9 سالہ بیٹا محمد سعید عرف رانا اپنے گھر سے سودا سلف لینے دو کان پر گیا۔جس کے بعد واپس نہیں ۔گھر والوں سمیت اہل علاقہ تلاش کرنا شروع کردیا لیکن نہ ملا۔ محمد جمیل کی درخواست پر تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تاحال پتہ نہ چل سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Umar Farooq

Umar Farooq

لاہور(کرائم رپورٹر) نولکھا سے اغوا محنت کش چائے والے کا سراغ نہ مل سکا۔تفصیل کے مطابق بی بی پاکدامن کے علاقہ محنت کش عمرفاروق چائے کا کام کرتاتھا کہ گزشتہ روزپرسرارطورپر لاپتہ ہوگیابھائی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تاحال پتہ نہ چل سکا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(کرائم رپورٹر)مشہور نجومی محمد سرورقاری نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے اندرونی اوربیرونی حالات اگست 2017 ء تک خراب اور نامناسب رہیں گے۔بیرونی عناصر پاکستان میں مداخلت جاری رکھیں گے اور سیاسی اتارچڑھائو اگلے سال اگست تک جاری رہے گا۔ کیونکہ پاکستان 14 اگست 1947 ء کو معرض وجودمیں آیا۔ پاکستان کے نام کے لحاظ سے 3 عدد بنتے ہیں جبکہ 1947 ء کے بھی تین عد د ہیں جبکہ پاکستان کیلئے لکی نمبر1اور 5بنتا ہے بسم اللہ الرحمن کے بھی تین حروف ہیں1965 ء میں جنگ میں پاکستان کوعزت ملی 1992 ء میں ورلڈ کپ جیتا۔ نمبر 1 ، 3 ، 5 پاکستان کیلے اعداد خوش آئند ہیں نمبر 9 عد د پاکستان کیلئے پریشان کن عدد ہے 2016 ء کا عدد 9 ہے لہذا2017 ء اگست کے بعد اندرونی اور بیرونی خلفشار میں کمی آجائے گی ۔ محمد سرور قاری نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منگل کا گوشت کا ناغہ ختم کردے تاکہ صدقہ وخیرات میں اضافہ ہو۔ جس سے پاکستان کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔صلح وتعاون سے سیاسی پارٹیاں زندگی بسر کریں ایک دوسرے کو برداشت کریں جس سے مشکلات میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔ نجومی سرور قاری کا کہنا ہے کہ اس وقت محبت اور پیار کے ساتھ زندگی گزارنے کی اشدضرورت ہے ۔ سرورقاری نے 2004 ء میں بھی پیشین گوئیاں کی تھی جوکہ سچ ثابت ہوئی تھی ۔انہوں نے زرداری کے صدر بینے اور بش کے صدر بینے کی پیشین گوئیاں کیں