لاہور: قتل کی وارداتوں کے تین ملزم گرفتار

Suspected Arrested

Suspected Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ملزمان اندھے قتل کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ پہلی واردات سولہ ستمبر کو ریس کورس کے علاقہ میں ہوئی جہاں دو دوستوں زبیر اور کاظم نے تیسرے دوست تیرہ سالہ رضوان کو اغواء کر کے قتل کر دیا اور لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے ایک ماہ کی جدوجہد کے بعد دونوں ملزموں کو گرفتار کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔

دوسری واردات کا سراغ چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس نے لگایا جہاں اٹھارہ ستمبر کو ملزم ادریس نے تیس سالہ بیوی نازیہ کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تینوں ملزموں سے تحقیقات مکمل کر کے جلد ان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔